سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ”شہاب نامہ“ کے خالق قدرت اللہ شہاب کی 38 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد(پی پی آئی) ”شہاب نامہ“ کے خالق قدرت اللہ شہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے 38 برس بیت گئے ہیں، ”شہاب نامہ“ تاریخی دستاویز ہونے کے ساتھ ساتھ اردو ادب میں بلند مقام رکھتی ہے۔ قدرت اللہ شہاب 26 فروری 1917ء کو  گلگت میں پیدا ہوئے، اور  24 جولائی 1986ء کو اسلام آباد میں وفات پا ئی۔گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش کیا اور 1941ء میں انڈین سول سروس میں شامل ہو گئے، ابتداء میں بہار اور اڑیسہ میں خدمات انجام دیں، 1943ء میں بنگال میں تعینات ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قدرت اللہ شہاب حکومت آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے۔بعد ازاں پہلے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد، پھرسکندر مرزا اور صدر ایوب خان کے سیکرٹری بھی رہے، پاکستان رائٹرز گلڈ کی تشکیل بھی انکی کاوشوں سے ہی عمل میں آئی، ”شہاب نامہ“ قدرت اللہ شہاب کی خود نوشت ہے۔ قدرت اللہ شہاب 24 جولائی 1986ء کو اسلام آباد میں وفات پا گئے، انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔