سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے اظہار رائے سمیت کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں: ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کو مسلسل دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اگر انہوں نے قابض حکام کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ ہندوتوا جماعتوں بی جے پی اور آر ایس ایس نے کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے کے ایک منصوبہ بند سازش پر عمل پیرا ہیں۔