کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا  یوم شہاد ت منایا گیا

راولپنڈی(پی پی آئی)1948 میں تلپترا (آزاد کشمیر) میں مادر وطن کا جرات اور بہادری سے دفاع کرتے ہوئے شہادت کا درجہ پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 76 واں یوم شہاد ت  عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرعسکری قیادت اور مسلح افواج  نے  انھیں بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، ثابت قدمی اور جرات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے افسر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

Sat Jul 27 , 2024
واشنگٹن(پی پی آئی)امریکی سینیٹ میں پاکستان اورچین مخالف بل پیش کردیاگیا، بل ری پبلکن سینیٹرمارکوروبیو نے پیش کیا۔،چین کے بڑھتے اثرورسوخ اورپاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مددکا وعدہ کیا گیا۔بل میں بھارت مخالف اقدامات پرپاکستان کی امدادروکنے کی تجویز  اوربھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان،نیٹو جیسے برتاو پر زور دیا گیا ہے۔