آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہری پور میں قائم ا سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی) سپریم کورٹ نے ہری پور کے علاقہ سورج گلی میں قائم سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 11 جولائی کی سماعت کا 17صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ دنیا میں ہر 9 سے ایک موت فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی سالانہ 70 لاکھ اموات کا باعث بن رہی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک ہیں، دنیا کی کل آبادی کا 22.9 فیصد بنگلہ دیش، بھارت نیپال اور پاکستان میں ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے، تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق کے پی میں تین سٹون کریشر ایسے ہیں جو سنگین ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، ان کریشنگ پلانٹس کو فوری بند کرایا جائے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا صوبہ خیبر پختون میں مزید 900 سٹون کریشنگ پلانٹس کام کر رہے ہیں، صوبائی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو نو سو سٹون کریشنگ پلانٹس کا جائزہ لیآلودگی سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کرشنگ پلانٹس کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔یاد رہے سٹون کرشنگ پلانٹس کیخلاف سورج گلی خانپور کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔