پاکستان آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا پختہ عزم رکھتا ہے،سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (پی پی آئی)سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے علاقائی امن، سلامتی اور تعاون کیلئے پختہ عزم اور پاکستان کی طرف سے آسیان اور اس کے رکن ملکوں سے تعلقات کو دی جانے والی اہمیت پر زوردیا ہے۔لاڈس کے شہر VIENTIANE میں ہونے والے اکتیسویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے علاقائی یکجہتی اورخوشحالی کیلئے آسیان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔سیکرٹری خارجہ نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں تنازعات سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور دھڑے بندی کی سیاست کی بجائے بات چیت اور اجتماعت پرزوردیا۔انہوں نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کی حالت زار پرروشنی ڈالی اورغزہ اور افغانستان سمیت تنازعات والے علاقوں سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے،مریم نواز شریف

Sun Jul 28 , 2024
لاہور (پی پی آئی)پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد میں عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔آج ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار کیا۔انہوں نے زوردیا کہ آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کے صاف […]