روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے مظالم رکوائے:مشعال ملک

اسلام آباد (پی پی آئی)حریت پسند رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے حصول کے لیے قابض افواج کے مظالم کو برداشت کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم رکوائے، پاکستان خطے کی مظلوم آبادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ پی پی آئی کے مطابق    ایک وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے  فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کشمیری تارکین وطن کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔