کراچی(پی پی آئی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دوستی کا عالمی دن ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 30 جولائی کو منایا گیا۔اس دن کے منانے کا باقاعدہ آغاز 1958ء میں پیراگوائے سے ہوا۔ اگرچہ امریکہ اور چند دوسرے ممالک میں یہ دن 1919ء سے منایا جا رہاہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ دن مختلف تواریخ کو منایا جاتا رہا ہے۔ بھارت اور دیگر مشرقی ممالک میں یہ دن اگست کی پہلی اتوار کو منایا جاتا تھا۔ لیکن 2011ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال 30 جولائی کو منانے کا فیصلہ کیا۔ بعض لوگ اسے تیس جولائی کو مناتے ہیں اور کچھ اگست کے پہلے اتوار کو۔فرینڈشپ ڈے یہ دن منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کے ذریعے امن کے کلچر کو فروغ دینا ہے اور دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دوسرے معاشروں، ممالک اور قوموں کے درمیان دوستی کے رشتہ کو پروان چڑھانا ہے تاکہ مختلف اقوام کے درمیان جاری تنازعات کم ہو سکیں۔
Next Post
مادر ملت فاطمہ جناح کایوم ولادت آج منایا جائے گا
Tue Jul 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی)مادر ملت فاطمہ جناح کا131واں یوم ولادت بدھ31جولائی کومنایا جائیگا۔محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کی زندگی اور تحریک پاکستان میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔پی پی آئی کے مطابق فاطمہ جناح 31جولائی 1893 کو پیدا ہوئیں تھیں۔