شنگھائی، 17 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی شمسی مصنوعات کے دنیا کے سب سے بڑے ساخت گر ادارے جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “ادارہ) نے آج اعلان کیا ہے کہ 60 ملٹی-کرسٹلائن سلیکون (“ملٹی –سی”) سیلز سے بننے والے اس کے شمسی ماڈیولز کی مجاز طاقت 280 واٹ سے زیادہ کے نئے سنگ میل کو پہنچ چکی ہے۔
حاصل کردہ یہ نیا نتیجہ، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق ہوئی ہے اور اسے جرمنی کے ٹی یو وی رائن لینڈ کے شنگھائی تجرباتی مرکز نے سند دی ہے، 60 عام صنعتی حجم (156 ضرب 156 مربع ملی میٹر) کے ملٹی-سی سیلوں پر مشتمل پی وی پینلوں اور ایک واحد عام جنکشن بکس کے استعمال کے ذریعے اب تک کی ریکارڈ سب سے زیادہ 17.2 فیصد سے زیادہ تبدیلی موثریت ظاہر کرچکا ہے۔
“60 سیلوں کے ساتھ ملٹی-سی ماڈیولز کی جانب سے 280 واٹ سے زیادہ آؤٹ پٹ پاور کا تازہ ترین نتیجہ ہماری آر اینڈ ڈی کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جو ملٹی-سی شمسی سیلوں کی نئی موثریت کے ریکارڈ کو پہنچنے کے لیے اعلان کردہ جے اے سولر کی حالیہ پیشرفت کا تعاقب کرتی ہے۔” جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا، “یہ نیا سنگ میل ایک مرتبہ پھر قیمت کے لحاظ سے موثر اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شمسی سیلوں اور اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ماڈیولز کو ممکن بنانے سے جے اس سولر کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔”
“ان ریکارڈ یافتہ شمسی ماڈیولز سے حال ہی میں حاصل کی جانے والی آؤٹ پٹ پاور کو ہمارے ماڈیول اسمبلی عمل اور انکیپسولیشن مواد پر ہلکے پھلکے کام کے ذریعے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔” جناب یونگ لیو، چیف آپریشن آفیسر، جے اے سولر نے کہا۔ کم از کم مزید پانچ واٹس کا اضافہ واضح طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بجلی کی پیداوار کو بڑھانے اور تنصیب کے اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے ہمارے نچلے دھارے کے صارفین کے لیے زبردست اہمیت کا اضافہ کرے گا۔”
جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں
جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات کا معروف ساخت گر ہے جو رہائشی، تجارتی اور افادۂ عام کے لیے بجلی کی پیداوار کے لیے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہیں۔ ادارہ شمسی توانائی کی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے پیش کاروں میں سے ایک ہے۔ اس کی معیاری اور انتہائی موثر مصنوعاتی پیشکشیں صنعت میں سب سے طاقتور اور اخراجات کے حوالے سے موثر ہیں۔ ادارہ اپنے برانڈ کے تحت اور دیگر صارفین کےلیے بھی مصنوعات تقسیم کرتا ہے۔ ادارہ نے 2013ء میں ~2.0 گیگاواٹ کی شمسی توانائی مصنوعات برآمد کیں۔ جے اے سولر ہولڈنگز کے صدر دفاتر شنگھائی، چین میں ہیں اور ادارہ شنگھائی کے ساتھ ساتھ ہیبی، جیانگ سو اور آنہوئی صوبوں میں بھی پیداواری تنصیبات چلاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.jasolar.com ۔