کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کل منایا جائیگا

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں یوم استحصال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو کل منایا جائے گا۔وزیراعظم کو یوم استحصال کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔یوم استحصال پانچ اگست دوہزار انیس کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی اقدام کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کیلئے خصوصی دن کے طور پر منایا جاتاہے۔اس دن کے موقع پر جموں وکشمیر کا تنازع، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے وعدوں سے انحراف کو اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں ایک مرکزی تقریب کے انعقاد کی منظوری دی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری رہنما شرکت کریں گے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم کا کل مظفرآباد کا دورہ متوقع ہے۔وہ پانچ اگست دوہزار انیس کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرینگے۔وزیراعظم اس موقع پر ایک خصوصی پالیسی بیان بھی جاری کرینگے۔یوم استحصال کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی واک اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ریڈیوپاکستان اس دن کے موقع پر خصوصی نشریات میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنماؤں کی کوششوں، کشمیری عوام کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کے بارے میں حقائق نشرکرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل پاکستان میں یوم استحصال منایا جائے گا

Sun Aug 4 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کل (5اگست کو) یوم استحصال منائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندرمودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو آئین کی دفعہ370کو منسوخ کر کے مسلم اکثریتی علاقے کی […]