کنڈیارو (پی پی آئی)پولیس نے کنڈیارو میں تین دن قبل اغواء ہونے والی خاتون کو بازیاب کروا لیا۔کنڈیارو پولیس کے مطابق مغوی خاتون کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا، بیٹے کی پسند کی شادی کرنے پر گھر میں مسلح افراد نے گھس کر خاتون کو اغوا کیا تھا، مسلح افراد کی فائرنگ میں پسند کرنے والے نوجوان کے والد زخمی ہوئے تھے، مسلح افراد نے مغوی خاتون پر تشدد کیا ہے،،مغوی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہ سپتال منتقل کر دیا گیا۔