بارہمولہ میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس پر سفر انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔شہریوں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں پر مشتمل مظاہرین نے کہا کہ”ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ سڑک کی خستہ حالت کی طرف بار بار توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ مظاہرین نے سڑک کی فوری طور پرمرمت اور دن کے وقت اس پر بھاری گاڑیوں کا آمد ورفت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں:فریدہ بہن جی

Fri Aug 9 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اورجموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے کہاہے کہ  کشمیری عوام حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہو نگے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں کشمیری عوام نے بھارت کے […]