نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ نے ہانگ کانگ میں ایشیا بحر الکاہل علاقائی دفتر کھول لیا

ہانگ کانگ، 19 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — عارضی رہائش کے حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ اپنے ایشیا بحر الکاہل دفتر کے افتتاح کااعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے۔ ہانگ کانگ کے کازوے بے علاقے میں قائم یہ دفتر ایشیا بحر الکاہل سے تعلق رکھنے والے نومیڈ کے صارفین، اور ساتھ ساتھ مستحکم امریکی صارفین، کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطے بھر میں معیاری سروسڈ اپارٹمنٹ انتخاب کے لیے خدمات انجام دے گا۔

علاقائی دفتر ایشیا بحر الکاہل بشمول بھارت، چین، آسٹریلیا، جاپان اور جنوب  مشرقی ایشیا بھر میں خدمات کی فراہمی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گا۔ دفتر کی قیادت صنعت کی بزرگ شخصیت میلانی پلز، نائب صدر اے پی اے سی آپریشنز، کررہے ہیں۔ میلانی اپنے ساتھ نومیڈ میں 12 سال کا تجربہ لا رہے ہیں، جن میں وہ حال ہی میں ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بروک فیلڈ گلوبل ری لوکیشن سروسز کے گلوبل آپریشنز کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔

نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گیون جیمز نے کہا کہ “نومیڈ کی غیر معمولی عالمی توسیع کو ان موجودہ صارفین سے تحریک ملی ہے جو نومیڈ سے ایشیا بحر الکاہل میں کام کا آغاز کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔”نومیڈ کے نائب صدر کارل تھوگ نےکہا کہ ” یہ آغاز لندن میں ہمارے نئے دفتر کے قیام کے ساتھ ہوا ہے، جو ای ایم اے اے خطے کو خدمات دیتا ہے۔ہمارا نمونہ واحد 100 فیصد غیر متعصب پسند کی فراہمی کا نمونہ ہے، جو اپنے ساتھ دنیا بھر میں دستیاب بہترین اپارٹمنٹ حلوں کی وسیع ترین اقسام لاتا ہے۔ ہم اے پی اے سی خطے میں 300 چار اور پانچ اسٹار جائیدادیں رکھتے ہیں، جو عالمی معیار کی سروس کمپنی کی قابل بھروسہ چھتری تلے پیش کی جاتی ہیں۔ یہ معروف برانڈ عمارات کئی اقسام کی سہولیات فراہم کرتی ہیں، اور ہر سہولت مختصر اور طویل مدت کی معیاری قیام گاہیں پیش کرتی ہے۔ نیٹ ورک فراہم کنندگان کے مقابلے میں جو ایک مخصوص برانڈ بھی چلاتے ہیں، ہم بلاتعصب ممکنہ حد تک بہترین گھر کے حل پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں، کیونکہ ہمارے مارکیٹ میں کسی بھی عمارت یا برانڈ کے ساتھ مالی تعلقات نہیں ہیں۔”

سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں قائم نومیڈ ٹیمپرری ہاؤسنگ دنیا بھر میں عارضی اپارٹمنٹس، سروس شدہ اپارٹمنٹس اور ہوٹلوں میں توسیع شدہ قیام کے حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ نومیڈ صارفین کو ان کی ضرورت کے مقام پر 79,000 اپارٹمنٹس اور ہزاروں ہوٹلوں کے کمروں کی وسیع اقسام کی فراہمی کے لیے شراکت داروں کی وسیع اقسام استعمال کرتا ہے، جس میں صارفین کی طلب کے مطابق منتخب رہائشیں شامل ہیں۔ ہمارے سرفہرست صارفین نومیڈ کی خدمات فراہمی کو کسی بھی دوسرے سروسڈ رہائش برانڈ کے مقابلے میں ایک قدم آگے سمجھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.nomadtemphousing.com

مزید تفصیلات کے لیے گیون جیمز سے 1-619-313-4300+ یا gjames@nomadtemphousing.com پر رابطہ کیجیے۔

Latest from Blog