صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور 

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے  تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی اور صنم جاوید کو 7 دنوں میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ صنم جاوید نے دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس حوالے سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ مقدمے میں بلا جواز گھسیٹا جارہا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں ہوں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر اکٹھے اجتماع کا حصہ تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ضلع میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دھماکا،3 افراد زخمی،سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

Tue Aug 13 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں لیاقت بازار  کے قریب دکان میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی بھی […]