انسانی ہمدردی کے عالمی دن پرپاکستانی بچوں کے خون سے لکھے احتجاجی نوٹ قوام متحدہ کو پیش

کراچی(پی پی آئی) 19 اگست 2024 اقوام متحدہ کے عالمی انسانی دن  پر دو پاکستانی بچوں نے اپنے خون سے احتجاجی نوٹ لکھ کر پیش کر دیئے۔بچوں نے اپنے خون سے لکھے گئے اپنے منفرد احتجاجی نوٹ کے دوسرے مرحلے کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترجمان ڈاکٹر ایف ایم بھٹی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کی اس نایاب اور گہری جذباتی شکل کا مقصد غزہ میں اس وقت پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران کے ساتھ ساتھ دیگر نازک حالات کی طرف فوری توجہ مبذول کرانا ہے۔10 سالہ عبدۃ الفضۃ حافۃ اور 12 سالہ غلام بشر حافی نے “بے آوازوں کے لیے ایک آواز  کے عنوان سے احتجاجی نوٹ میں لکھا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو دیکھنے کے لیے انسانی آنکھوں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس ریفارمز اور ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے:ایشیائی ترقیاتی بینک

Mon Aug 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی(ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس ریفارمز اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اے ڈی بی کے مطابق اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنیٰ ختم اور پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے، پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس استثنیٰ ہونے کے باعث مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کم […]