وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست خارج

کوئٹہ(پی پی آئی) الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔سرکار کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف علی ریکی نے الیکشن ٹربیونل میں کیس کی پیروی کی جبکہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جمیل آغا ایڈوکیٹ اور نور جہاں بلیدی ایڈووکیٹ نے کی۔جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے گذشتہ روز درخواست کی سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق سرفراز بگٹی کے خلاف آئینی درخواست نواب زادہ گہرام بگٹی نے دائر کی تھی، جس میں وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بنوں میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم، 2 خواتین جاں بحق, 7 افراد زخمی بھ

Wed Aug 21 , 2024
بنوں (پی پی آئی)بنوں میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ہوگئی، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں گھر پر آسمانی بجلی گرگئی، جس کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جازی کی بازی ہار […]