خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

پشاور(پی پی آئی)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ محکمہ سیاحت  کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 42 لاکھ 55 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناران کاغان وادی 25 لاکھ اور مالم جبہ میں 13 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ بحرین 2 لاکھ 84 ہزار اور کالام 2 لاکھ 62 ہزار سیاحوں کی ا?مد ہوئی۔ اسی طرح 2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیلاش وادی کا رخ کیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ سیاحت کے پی نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے حسین نظارے کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

9ویں ”کلر اینڈ کیم نمائش“ 24اگست سے شروع ہوگی، 300 بین الاقوامی کمپنیاں مدعو

Tue Aug 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی) رنگوں، کیمیکلز اور متعلقہ شعبوں کے لیے دو روزہ9ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 24 اگست 2024 سے لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی، نمائش میں 300 سے بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایکسپو میں چین، ملائیشیا، ترکی اور ایران کی کمپنیاں اور ان کے نمائندے بھی شرکت کر رہے […]