عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

کراچی(پی پی آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب کی کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔قیمتوں میں نمایاں کمی کی ایک وجہ مقامی سطح پر تعمیراتی شعبہ میں طلب گھٹی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 خوردنی تیل کی ملکی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ

Sun Aug 25 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2022-23میں ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار پانچ لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو انتالیس میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ مالی سال 2023-24 فیصد […]