معیشت ترقی کی جانب گامزن، سب اپنا حصہ ڈالیں گے: گورنر سندھ

لاہور(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جارہی ہے، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے داتا دربا پر حاضری  اور  فاتحہ  خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان کی سر بلندی کیلئے داتا دربار پر دعا کی، اللہ نے جس دن منصب پر بٹھایا کوشش ہے ہم اپنے عوام کیلئے بہترین فرائض سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ اس وقت اقتدار میں موجود لوگوں کے درمیان سیاسی جنگ نہیں ہے، میں مریم نواز کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ پنجاب کے عوام کے لیے بہتر سے بہتر کام سر انجام دیں۔ پی پی آئی کے مطابق  کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جذبہ یہاں موجود عاشقان رسولﷺمیں ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالیں گے، پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جا رہی ہے، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چینی بری فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Mon Aug 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)چینی بری فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ […]