تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام کی سازش ہیں: محسن نقوی

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر جاری کیے گئے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے، سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امن کی فضاء   برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں شہداء   کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چینی بری فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Mon Aug 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)چینی بری فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ […]