اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے جس نے سہولت دی وہ ایک مثبت عمل تھا۔سینیٹر اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جس نے بھی سہولت فراہم کی وہ پاکستان کیلئے ایک مثبت عمل تھا، یہ پاکستان کے نظام کو بچانے کیلئے ایک مثبت عمل تھا۔ پی پی آئی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہیں کہ جلسہ منسوخ کرنے سے ہمیں کوئی رعایت ملے گی، ہم آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں، عمران خان جیل کی صعوبتیں برداشت کرے گا ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے۔