لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف فلائنگ پیپر ملز سمیت 9 کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے جس میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ لیسکو نے بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے، لیسکو کی جانب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی، فکس چارجز عائد کرنے کے لیے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیسکو نے بغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے، گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے بل اور اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپے بھجوا دیا ہے۔استدعا کی گئی کہ عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کو ختم کرنے کا حکم دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں طبی معائنہ کیلئے لندن جانے کاامکان

Wed Aug 28 , 2024
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں لندن جانے کاامکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے،نوازشریف کی لندن میں اہم سیاسی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شاملہیں،نوازشریف ایک ماہ تک لندن میں قیام کریں گے،اس دوران  پارٹی رہنما بھی لندن جائیں گے […]