جموں)پی پی آئی)بھار ت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما ملا رام نے جموں خطے کی ترقی اورلوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے حکمراں جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولا رام نے جموں کے جعفر چک میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقیقی تحفظات کو نظر انداز کر رہی ہے اور اپنے سیاسی ایجنڈے کو مقامی آبادی کی بھلائی پر ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے بی جے پی اقتدار میں ہے، پھر بھی بے روزگاری، بنیادی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے جبکہ جموں و کشمیر کے عوام کو خالی وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے مایوس کیا گیا ہے