لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گری لاہور کی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔انسداد دہشت گری لاہور کی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی جیل میں سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ عدالت میں پیش ہوئیں۔شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔ جج خالد ارشد نے کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔