بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہاہے

کراچی (پی پی آئی)خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہاہے۔جس کا مقصد تعلیم کی اہمیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ترقی میں اس کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پید اکرنا ہے۔اس سال دن کا موضوع ہے ”کثیرلسانی تعلیم کا فروغ۔ باہمی مفاہمت اور امن کیلئے خواندگی”خواندگی کے بنیادی انسانی حق کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے آج ریلیاں، سیمینارز، واکس اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے تعلیم کو سب کیلئے قابل رسائی بنانے کے حکومتی عزم کی تجدید کی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان میں شق پچیس اے کے تحت تعلیم کو بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔صدر نے خواندگی کے چیلنج پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا جن میں قومی تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان، سکول سے باہر بچوں کے اندراج، وزیراعظم کی روشن پاکستان تدریسی مہم، بے نظیر تعلیم کے ذریعے سیکنڈری سطح پر مشروط رقم کی منتقلی اور پاکستان کے طلباء کیلئے وظائف شامل ہیں۔صدر نے تعلیم کے عالمی حق کو فروغ دینے کے قومی مقصد کے دوبارہ عزم پر زور دیا۔