اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مزاحیہ اداکاری کے بادشاہ  لہری کی 12ویں برسی منائی گئی

 کراچی(پی پی آئی)معروف مزاحیہ اداکارلہری کومداحوں سے بچھڑے12 برس بیت گئے لیکن ان کے برجستہ جملے اوربے ساختہ مکالمے فلم بینوں کوآج بھی یاد ہیں۔ لہری کاپورا نام سفیراللہ صدیقی تھا،برجستگی کے ساتھ مکالموں کی ادائیگی میں انہیں ملکہ حاصل تھا،کئی فلموں میں منفی کرداربھی کئے تھے،وہ پاکستان کے پہلے کامیڈین تھے جنہوں نے 11 نگارایوارڈ حاصل کئے تھے،ان کاآخری ایوارڈ بھی نگارایوارڈ تھا جو1993ء   میں انہیں دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق لہری قیام پاکستان کے بعدہجرت کرکے پاکستان آئے توگھرچلانے کے لیے کئی کام کئے۔کراچی میں ہوزری کی اشیائبھی بیچیں،1955 میں فلم”انوکھی“ میں پہلی باراپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع ملا۔ 38 سالہ فلمی کیریئرکے دوران لہری نے 300 کے لگ بھگ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں تین پنجابی  جبکہ باقی سب اردو فلمیں تھیں۔لہری طویل علالت کے باعث کراچی میں 13 ستمبر 2012 کودنیائے فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔