پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم،شہباز،اسٹیبلشمنٹ کا سارا زور خواتین پر چل رہا ہے: علیمہ خان

 راولپنڈی(پی پی آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علمیہ خان کا کہنا ہے کہ سنگجانی جلسہ کے بعد قومی اسمبلی پر حملہ ہوا، ابھی جو بل لا رہے ہیں اس کا مقصد قانونی اور جمہوری طریقے سے مارشل لا  لگانا ہے۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بل کو کامیاب کرنے کی انھوں نے کوشش کی تو ملک کے حالات بدترین ہو جائیں گے،حملہ خواتین کے اوپر ہو رہا ہے، 13تاریخ کو سیالکوٹ میں مبشر نے ریلی نکالی تو ان کے گھر سے ان کی والدہ اور بہن کو اٹھا لیا گیا، مریم نواز،شہباز شریف،اسٹیبلشمنٹ کا سارا زور خواتین پر چل رہا ہے، اب لاہور کی ذمہ داری ہے،اب اس شہر کی عزت کا سوال ہے، 21ستمبر کو لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کیلئے نکلیں، ہم خواتین سب سے آگے  ہوں گی،کیا کر لیں گے؟ ڈنڈے ماریں گے، ہم پرامن احتجاج کے لئے تیار ہیں،ہم پر ظلم کرکے اپنا جبر اور فسطائیت کریں گے، جب لاہور جاگ جاتا ہے تو پورا پاکستان کھڑا ہو جاتا ہے،اپ نے ملک کو دکھانا ہے، کل ملک کے وکلا نکلیں گے اس کے بعد ہم اب نکلیں گے اور ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔