ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں جے یو آئی نے مہلت مانگ لی، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پی پی آئی)جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل کرانے کے لیے ساٹھ دن کی مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جے یو آ ئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی،جے یو آئی کے وکیل نے بتایا کہ اسلام آبادوگلگت بلتستان میں الیکشن ہوچکے ہیں۔صوبائی سطح پر پارٹی انتخابات جاری ہیں جس کے بعد وفاقی سطح پر الیکشن ہوں گے، وکیل نے بتایا کہ ہمارے الیکشن پرکافی وقت لگتا ہے،عام انتخابات کے باعث زیادہ تاخیر ہوئی، وکیل جے یو آئی نے الیکشن مکمل کرانے کے لئے ساٹھ دن کی مہلت مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ یہ تو بہت زیادہ وقت ہے،وکیل نے کہا کہ ہم ساٹھ دن سے پہلے ہی الیکشن مکمل کروا لیں گے۔آئینی ترمیم بھی ساتھ چل رہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آئینی ترمیم سے پارٹی الیکشن کا کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے۔ کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔