پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مرحومین کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلا ک کئے جانے کا انتباہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مرحومین کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلا ک کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی ا ے نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ فوت ہونے والے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پر سمیں اپنے نام پر کروائیں، مقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔