‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین سے پاکستانی طلبہ کی میت واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد)پی پی آئی(دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ چین میں انتقال کر جانے والی طالبہ کی یونیورسٹی اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چین سے میت واپس لانے کیلئے کچھ قانونی تقاضے ہیں جن پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کمرشل فلائٹس میں ٹرانسپورٹیشن کے لئے میت کو محفوظ رکھنے اور خصوصی تابوت کے ذریعے منتقل کرنے سمیت خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں جس کے بعد میت کو بھجوایا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔