‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد)پی پی آئی)  وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 27ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی کردار کی حمایت اور پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل تنازعہ جموں وکشمیر اور مسئلہ فلسطین سمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے۔ وزیراعظم بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں عدم مساوات کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کئی اعلی سطحی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے جن میں سطح سمندر میں اضافے سے لاحق خطرات کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس اور امن کے لیے قیادت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث شامل ہے۔وزیراعظم کے پروگرام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت متعدد عالمی رہنما ؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔