شمالی وزیرستان (پی پی آئی) رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ا?ئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کیدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،
Next Post
تبادلہ مارکیٹ میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
Thu Sep 26 , 2024
کراچی (پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل جمعرات کوبھی برقرار رہا۔ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں پی پی آئی کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو […]
