پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کی جانب سے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بینقاب کیا ہے۔پاکستانی مشن کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم نے زور دے کر کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے تنازعے کے حوالے سے دنیا سے اپنے غیرقانونی اقدامات اور ظالمانہ فیصلوں کو چھپانے کیلئے حقائق

کو مسلسل مسخ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور اقوام متحدہ کے متعددخصوصی نمائندوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹس پیش کیں، تاہم اس کے باوجود بھارت غیرجانبدار مبصرین کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دینے سے انکاری ہے۔پاکستان کے مندوب نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔انہوں نے کل بھوشن یادیو کے معاملے سمیت بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے دہشت گردی کی سرگرمیوں کی سرپرستی کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے جس کا ثبوت حال ہی میں شمالی امریکا میں منحرف سیاسی رہنماؤں کے قتل کی کوشش ہے۔ محمد فہیم نے ریاستی تشدد اور اسلام مخالف پراپیگنڈے کی بھی مذمت کی جس میں بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر،وزیراعظم کی پنجگورمیں مزدوروں کے وحشیانہ قتل کی مذمت

Sun Sep 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے وحشیانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔صدرپاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔در نے مزدوروں کو ہدف بنانے […]