‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر،وزیراعظم کی پنجگورمیں مزدوروں کے وحشیانہ قتل کی مذمت

اسلام آباد(پی پی آئی)صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے وحشیانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔صدرپاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔در نے مزدوروں کو ہدف بنانے والے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں اور شہریوں کو نشانہ بنانا ظالمانہ اور قابل مذمت عمل ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے بھی مزدوروں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے اس واقعے میں زخمی ہونیوالوں کو بہتر علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدور ایک مکان تعمیر کر رہے تھے اور ان پر وحشیانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔