حکومت صنعتوں کے مسائل کے حل کے لیے متبادل حل تلاش کرے

کراچی(پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہاہے کہ صنعتوں کو زندہ رہنے اور معیشت کو پھلنے پھولنے کے لیے ایندھن کے نرخوں میں فوری کمی کی جائے۔ حکومت صنعتوں کے مسائل کے حل کے لیے متبادل حل تلاش کرے۔ خاص طور پر کراچی شہر میں جہاں کی صورتحال سنگین حد تک ابتر ہے۔ ملک میں بے روزگاری پہلے ہی خطرناک حد تک زیادہ ہے اور قوم صرف کچھ نجی آئی پی پیز کو خوش کرنے کے لیے صنعتوں کی بندش کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ صنعتی انجمنیں کراچی کی دم توڑتی صنعت کو بچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ حکومت نجی آئی پی پیز سے ٹیرف میں کمی کے لیے مذاکرات کرنے کی بجائے بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ حکومت آئی پی پیز سے بجلی کا پورا لوڈ، ادائیگیوں کے مطابق حاصل کرے اور یہ اضافی بجلی گھریلو اور صنعتی صارفین کو کم نرخوں پر دے۔ مہنگی توانائی کراچی میں صنعت کاری کے عمل کو ختم کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بہت جلد شہر قائد میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہوگی۔ بہت سے صنعتی یونٹ پہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور کئی جزوی طور پر چل رہے ہیں کیونکہ مہنگی گیس اور بجلی نے صنعت کے لیے مارجن پر بھی چلنا بہت مشکل بنا دیا ہے۔  سب سے بڑے شہر کے صنعتی شعبے میں یہ تباہی اوربربادی پورے ملک کی معیشت کے لیے برا شگون ہے کیونکہ کراچی صنعت اور پیداوار کا بڑا مرکز ہے۔ حکومت قرضوں کے جال کی وجہ سے کوئی عوام دوست قدم نہیں اٹھا رہی۔ قدرتی گیس کے مقامی ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کے قرض کی شرائط اور غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن کو دوبارہ مکمل کرنے سے گریزاں ہے۔ روس سے سستے خام تیل کی درآمد کا عمل بھی روک دیا گیا ہے #

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے،دفتر خارجہ

Sun Sep 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز […]