اسلام آباد (پی پی آئی)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن (BUCM) کا افتتاح کیا۔پی پی آئی کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا۔بعد ازاں نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کو سراہا۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت پر شکریہ کا اظہار کیا۔۔تقریب میں وزارت صحت، پی ایم اینڈ ڈی سی، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، قابل ذکر سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔
Next Post
انسداد پولیو کی قومی مہم کاآغاز 21اکتوبرسے ہوگا
Thu Oct 3 , 2024
کراچی (پی پی آئی) انسداد پولیو کی قومی مہم کے سربراہ خضر افضال کی زیر صدارت اجلاس میں 36 اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر 21 اکتوبر سے شروع انسداد پولیو کی قومی مہمکی تیاریوں کو حتمی […]
