قاضی گنڈ میں ایک شخص گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

سرینگر(پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع کولگام کے علاقے بونی گام قاضی گنڈ میں ایک 74سالہ شخص گاڑی کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ کل دیر رات بونیگام کے قریب پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مرنے والے کی شناخت کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ڈاکٹر ذاکر نائیک ڈاکٹر عافیہ کے حالات سن کر اشکبار ہوگئے

Mon Oct 7 , 2024
 کراچی (پی پی آ ئی)  گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک سے گورنر ہاوس سندھ میں ملاقات کی جو کہ 45 منٹ سے زائد جاری رہی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید […]