کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر رہنماؤں کی طرف سے ہندو پجاری کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

سرینگر(پی پی آ ئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کی طرف سے نبی کریم حضرت محمد? کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات کی شدیدمذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام اورعلمائے کرام پر زور دیا کہ وہ نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر ہندو پجاری کی گستاخی کی مذمت کیلئے احتجاج کریں۔حریت رہنماؤں فریدہ بہن جی، زمرودہ حبیب، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، غلام نبی وار، ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل، محمدحسیب وانی، محمد عمر اوردیگر نے اپنے بیانات میں ہندو پجاری کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بھارت بلکہ مقبوضہ کشمیر اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے بھارت میں کوئی بھی اقلیتی برادری خصوصا مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوتوالیڈرا اور کارکن مسلسل مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کے عقائد پر حملہ کرتے ہیں۔ ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے یتی نرسنگھا نند کی فوری گرفتاری اور اسے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے ہندوتوا پجاری یتی نرسنگھ نند کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی حریت کانفرنس کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سینئر رہنما ؤں محمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر،سید فیض نقشبندی، شمیم شال، محمد سلطان بٹ اور الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری پنے بیانات میں کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمد?اور قرآن پاک کی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔حریت رہنماؤں نے ہندو پجاری کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ حریت کانفرنس کے احتجاج کی کال کو بھرپور شرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آر ایس ایس کے انتہاپسندانہ نظریہ سے بھارت اور مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کو سنگین خطرہ لاحق

Fri Oct 11 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد: ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے انتہاپسند نظریہ سے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے مسلمانوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مودی کی زیرقیادت بھارت میں مسلم مخالف جذبات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ہندوتوا کارکن بھارت بھرمیں مسلمانوں […]