پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزباہفتم کا انعقاد

راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزباہفتم کا انعقادکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ ساتویں دوطرفہ مشترکہ مشقیں ہیں، مشق میں پاکستانی فوج اور روسی فوجی دستے شریک ہیں۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مشقوں کا آغاز13 اکتوبر کو نیشنل ٹیررازم سنٹر پبی میں ہوا، کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے، دروزبا ہفتم مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ  مشن میں حصہ لینے والے فوجی دستے باہمی مہارت/تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

احسن فتیانہ بازیابی کیس میں فریقین سے پیشرفت رپورٹ طلب

Tue Oct 15 , 2024
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق کیس کے تمام فریقین سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔عدالت میں پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت میں وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی […]