اسلام آباد(پی پی آئی)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا۔ عدنان خان کوڈی چوک احتجاج کیس میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداددِہشتگردی عدالت پیش کیاگیا،ایٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عدنان خان کو جوڈیشل کردیا، پی پی آئی کے مطابق وکیل صفائی عائشہ خالد کی جانب سے عدنان خان کی درخواست ضمانت دائر کی، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔