لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 51 سالگرہ 28اکتوبر کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کراچی کے تحت بھی بلدیہ ٹاون میں پیر کو سالگرہ منائی جائے گی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز28 اکتوبر1973کو پیدا ہوئیں،پی پی آئی کے مطابق مریم نواز کی شادی 1992 میں کیپٹن(ر) صفدر سے ہوئی۔اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔