روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کا تعلیمی نظام تباہ ہو چکا،تعلیمی بورڈز کو خود مختار بنایا جائے:پاسبان

کراچی  (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیمی بورڈز ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ تعلیمی بورڈز ایکٹ کی خلاف ورزی سے تعلیم کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔ تعلیمی بورڈز کی انتظامی امور اور پالیسیوں کو شفاف بنانے کے لئے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا جائے۔ سندھ تعلیمی بورڈز ایکٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کو خود مختار بنایا جائے۔ تعلیمی معیار کو میرٹ کے مطابق اور امتحانات کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ تعلیمی بورڈز کی کارکردگی میں بہتری کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ اقدامات کیے جائیں۔ تعلیمی بورڈز میں تقرری کے لیے تعلیمی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مہارت کو پیش نظر رکھا جائے۔  ایک  اخباری بیان میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے مزید کہا کہ سندھ حکومت تعلیمی بورڈز ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہے،یہ صورتحال تعلیمی نظام کی بہتری کے بجائے مسائل کو جنم دے گی۔ تعلیمی بورڈز میں اہم عہدوں پر سیاسی بنیادوں پر تقرری کی وجہ سے تعلیمی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سارا سال محنت کرکے پیپر دینے والے طلبہ یا تو کم نمبر حاصل کر پاتے ہیں یا فیل ہی کر دیئے جاتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سیاسی دباؤ یا رشوت کے زریعے کچھ طلبہ امتیازی نمبروں سے پاس ہوجاتے ہیں،۔ تعلیمی نظام کو کو سیاسی دباؤ،مداخلت،من مانی، بندربانٹ اور کرپشن سے بچاکر تعلیم دشمن اقدامات کو روکا جائے