نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان نے انسانی حقوق کی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے متنازع قرار دئیے گئے علاقوں ‘ خاص طور پر لمبے عرصے سے غیر ملکی قبضے والے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔قونصلر صائمہ سلیم نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی کونسل کی رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور اخلاقیات کے اصول کے تحت حق خودارادیت کو بنیاد ی حیثیت حاصل ہے۔صائمہ سلیم نے اسلام مخالف پراپیگنڈ ے کے بڑھتے ہوئے واقعات پرکہا کہ انسانی حقوق کونسل اس مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
Next Post
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 2کشمیری نوجوان شہید
Sun Nov 3 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو فوجیوں نے ٹی کے علاقے ہلکان گلی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔