سندھ کی آبادی 55 ملین سے زائد ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاپولیشن ٹاسک فورس کا اجلاس۔اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ناصر شاہ، سردار شاہ، شاہینہ شیر علی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، صوبائی سیکریٹریز اور یو این ایف پی اے سندھ کے ہیڈ ڈاکٹر مقدر شاہ، یو ایس ایڈ کے نمائندے شریک۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کے آبادی کے حوالے سے ٹاسک فورس کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہے۔ملک کی  آبادی میں تیزی سے بڑھتا ہوا اضافہ  شویشناک ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے  اور سپریم کورٹ  آف پاکستان  کا ازخود نوٹس  اس معاملے میں  رہنمائی کے طورپر موجود ہیں۔انتخابات کے بعد  سندھ حکومت  کا پاپولیشن ٹاسک فورس کا یہ چوتھا اجلا س ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید نے کہا کے گزشتہ پالیسیوں کی کامیابی کو دیکھ کر گائیڈ لائنز اور حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ انہون نے کہا کے2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری میں آبادی کا  خطرناک حد تک اضافہ دکھایا گیا ہے۔آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، جس کے مطابق مجموعی آبادی 241 ملین ہے۔  انہونے کہا کے سندھ کی آبادی 55 ملین سے زائد ہے۔جبکہ یہ کہا جاتاہے کہ  مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے, گورنرسندھ

Mon Nov 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ بہترین تعلق چاہتا ہے اس ضمن میں موجودہ معاشی صورتحال میں روس پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت بھی دینا چاہتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں روس کے سفیر Albert Khorev سے ملاقات کے دوران کیا۔اس سے قبل جب روس […]