ایشیا میں سب سے ترجیحی پی وی بزنس پلیٹ فارم ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر کو کوریا میں ہوگا

– ایشیائی پی وی مارکیٹ کی حجم میں اضافے کے وقت 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی

سیول، جنوبی کوریا، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر — 2015ء کی دوسری ششماہی میں سب سے بڑی شمسی توانائی نمائش انٹرنیشنل سولر انرجی ایکسپو اینڈ کانفرنس (ایکسپو سولر www.exposolar.org) 9 ستمبر (بروز بدھ) سے 11 ستمبر (بروز جمعہ) تک تین دن کے لیے کن ٹیکس کوریا میں منعقد ہوگی۔

20 سے زیادہ ممالک، بشمول چین، یورپ، جاپان، مشرق وسطیٰ اور امریکہ، کے 320 سے زیادہ ادارے ‘ایکسپو سولر 2015ء’ (www.exposolar.org) میں شرکت کریں گے ، جو اس سال اپنا ساتویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہے۔ 28,000 سے زادہ غیر ملکی اور کوریائی خریداری اور مہمان نمائش میں شرکت کریں گے۔

گزشتہ سال  کینیڈین سولر، جے ایس پی وی اور ڈی اے کیو او سولر جیسے عالمی پی وی ساخت گروں، شمڈ، اسیس گروپ اور ڈی کے ایس ایچ جیسے سازوسامان فراہم کنندگان اور ٹاپ سولر اور ایس-پی وی جیسے تعمیراتی اداروں نے ایکسپو سولر 2014ء میں متعدد مصنوعات و حلوں کی نمائش کی تھی جس نے خود کو ایشیا میں ترجیحی پی وی کاروباری نمائش منوایا تھا، نتیجہ خریداروں کے ساتھ مذآکرات کے ذریعے 850 ملین ڈالرز سے زیادہ کی مصنوعات و حلوں کی کل فروخت کی صورت میں نکلا۔

دریں اثناء، 2015ء کے دوران صنعت بحال ہونا متوقع ہے کیونکہ پی وی ذخیرے کی افراط میں تخفیف ہوگی۔ ساتھ ہی اس سال کی نمائش کا پی آر دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا کیونکہ درخواستیں بہت پہلے قبول کرلی گئی تھیں، اور نمائش کنندگان فوائد اٹھانے کے شدت سے خواہاں تھے، جیسا کہ خریداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے مواقع۔ نتیجتاً، متعدد نئی درخواستیں اور ادارے جو رواں سال نمائش میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرے گے، گزشتہ سال کے  مقابلے میں واضح طور پر کافی بڑھ گئے ہیں۔

مزید برآں، امریکہ، جرمنی چین اور جاپان کے ساتھ ساتھ کوریا سے بھی 30 سے زیادہ ماہرین ‘پی وی ورلڈ فورم’ میں پیش ہوں گی جو اس کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی پی وی کانفرنس ہے۔

ایکسپو سولر کے بارے میں
ایکسپو سولر 2015ء (www.exposolar.org) کلیدی ایشیائی ممالک اور کوریا کے شمسی توانائی کے شعبے کے اہم اداروں کی بدولت ان اداروں کے لیے ترجیحی مقام ہے جو ایشیا میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور کاروبار کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر 2015ء کو کوریا انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر (کن ٹیکس)، سیول، کوریا میں منعقد ہوگی۔

ایکسپو سولر 2015ء کے باے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.exposolar.org

Latest from Blog