سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے اسکولوں میں نئے کلاس رومز بنانے، لرننگ کیپسٹی بڑھانے کیلئے نئی ماڈرن لیب بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں کا معیار اچھے پرائیویٹ سکولوں سے بہتر کرنا ہمارا عزم ہے۔ جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں جاری سکول میل پروگرام پر رپورٹ پیش کی گئی- آؤٹ آف سکول بچوں کے لئے فارمل لرننگ سنٹربنانے کا فیصلہ کیاگیا- 3527 سکولوں میں ایک کروڑ 32لاکھ سے زائد ملک پیک تقسیم کیے گئے-سکول میل پروگرام شروع ہونے کے بعد 38ہزار سے زائدنئے طلبہ کی انرولمنٹ مکمل ہوگئی ہے-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ طلبہ کو دودھ پیک سے متعلق روزانہ ڈیش بورڈ پر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ سکول میل پروگرام کے اجراکے بعد بچوں کے کیلشیم ٹیسٹ بھی لیے جاتے ہیں۔ پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل سکولوں میں انرولمنٹ میں 34فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس آر پی فیزون میں شامل 5675 سکولوں میں ایک لاکھ 21ہزار سے زائد نئے طلبہ نے داخلہ لیا۔ سپیشل ماینٹرنگ یونٹ نے 60فیصد نئے داخلوں کی تصدیق کر لی ہے۔ بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ پبلک سکول ری آرگنائزیشن کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی حاضری میں 164فیصد اضافہ ہوا۔ ہر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرمیں پی ایس آر پی فیز ون کے اساتذہ کے سات ٹریننگ سیشن مکمل ہوگئے۔ اساتذہ سمارٹ کلاس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دیہات کے بچوں کو پڑھائیں گے۔ سولر ٹیکنالوجی سے منسلک سمارٹ بورڈکے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائے گا۔ شہروں کے مضافاتی علاقوں میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آؤٹ آف سکول چلڈرن کے 95فیصد والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکول میل پروگرام اور دیگر پراجیکٹ کی کامیابی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ان کی ٹیم کو مبارکباددی-