کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ

کنری:  شاہی بازارکنری میں خوف ناک آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ،متعدددکانیں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہی بازار کنری میں جنرل اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث خوف ناک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان میں موجود لاکھوں کا سا مان جل کر خاکستر ہو گیا ، فائر بر گیڈ کی گاڑیا ں وقت پر نہ پہنچنے پر تاجروں نے سخت احتجاج کیا،تاجر تنظیموں کنری موچنٹ کر یانہ ایسو سی ایشن اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں نے ٹاﺅن کمیٹی کے عملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پرتاجر رہنماﺅں نے کہا کہ ٹاﺅن کمیٹی میں اس وقت لاکھوں روپے مالیت کی دو فائر برگیڈ کی گاڑیا ں موجود ہیں مگر عملے کی کرپشن و نااہلی کے باعث وہ خراب پڑی ہیں ،گاڑیوں کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے بل ٹاﺅن سے پاس کرائے جاتے ہیں مگر فائر برگیڈ کی گاڑیوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جاتا ، انھوں نے ایم این اے نوا ب یوسف ،ایم پی اے نواب تیمور سمیت دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاﺅن کمیٹی کے آفیسروں کو فوری بر طرف کیا جائے اور ٹاﺅن کمیٹی کنری کے لئے دیانت دارٹاﺅن آفیسر اور اکاﺅ نٹنٹ افسر تعینات کئے جائیں جبکہ فائر بر گیڈ انچارج و عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے ۔