سیالکوٹ (پی پی آ ئی(وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چوبیس نومبرکواسلام آباد پرپی ٹی آئی کی چڑھائی کو نومئی کا پارٹ ٹوقراردیا ہے۔۔یالکوٹ میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی اس سے قبل بھی متعددبارخیبرپختوانخواسے وفاق پرحملہ آوارہوچکی ہیاورہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ناکام بنادیاگیا۔۔خواجہ آصف نے کہا پاکستان ایک آئینی ریاست ہے،واضح کردوں کہ اب اسلام آباد پرحملے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔۔ان کا کہنا تھاکہ ڈی چوک میں شہادتوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جبکہ حقیقت کے برعکس پی ٹی آئی شرپسندوں کے حملوں سے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ شرپسندوں کا قلع قمع کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔پاراچنارمیں طالبان سرحد پار سے حملہ آور ہورہے ہیں،علی امین گنڈاپورکی توجہ اُس جانب ہونی چاہیئے۔