ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان

شیخوپورہ (پی پی آئی)پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر افس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔خیال رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، لوگوں میں خوف و ہراس

Tue Dec 3 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع […]