سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس سیف کی عمان بحریہ کے جنگی جہاز

اسلام آباد(پی پی آئی) پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس سیف نے عمان بحریہ کے جنگی جہاز السسیب (ALSEEB) اور اسپین کے جنگی جہاز سانتا ماریا (SANTA MARIA) کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا مقصد خطے میں موجود بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔پاکستان بحریہ کے جہاز سیف، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر اور رائل عمان بحریہ کے جہاز السسیب (ALSEEB) کے مابین مشق، پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے فوکسڈ آپریشن “قراقرم ریزولو” کے دوران منعقد کی گئی۔   پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ مل کر کام کرتی رہی ہیں جس میں دونوں بحری افواج کے درمیان باقاعدہ دورے اور مشترکہ مشقیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پاک بحریہ اور عمان رائل بحریہ باقاعدگی سے دو طرفہ مشق”ثمر الطیب“ کا انعقاد بھی کرتی ہیں۔فوکسڈ آپریشن ”قراقرم ریزولو“ کے اختتام پر پی این ایس سیف نے اسپین کے جہاز سانتا ماریا کے ساتھ دو طرفہ مشق کا انعقاد کیا جس میں مختلف بحری آپریشنز کیے گئے جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ پاک بحریہ بحر ہند کے اہم علاقوں میں مستقل موجودگی کو برقرار رکھتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔