5 جولائی 1977 تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی پر شب خون مارا گیا:سینئر وزیر سندھ

کرپشن پر زیرو ٹالرنس ، کسی بھی سطح پر برداشت نہیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ایم ایل-1 منصوبہ مقامی وسائل سے مکمل کیا جائے:الطاف شکور

کراچی یونین کلب میں منعقدہ ٹینس چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے

اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر آفس کا نائب قاصد جامن کے درخت سے گرکر موقع پر ہی جاں بحق

اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی نے کی کارروائی ،دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دہشت گرد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دیدیا

کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی 4.9 فیصد پر پہنچنے سے 6 سال کی کم ترین سطح آگئی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر، ڈالر کی قدر اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے معیشت میں آنے والی بہتری کیلئے پالیسی ریٹ کو  سنگل ڈیجٹ پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر اسٹیٹ بینک کی توقع سے زیادہ کم ہوا اور 7.2فیصد سے کم ہوکر 4.9 فیصد پر آنے سے بزنس کمیونٹی کا مطالبہ تھا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ کیا جائے۔ جنید نقی نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال شرح سود میں نمایاں کمی کی گنجائش ممکن تھی، تاہم صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بینکوں سے سستے قرضوں کے حصول کیلئے انٹرسٹ ریٹ میں مزید کمی ضروری تھی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ بلند پالیسی ریٹ سے معیشت سست روی کا شکار ہوگئی ہے جسے فوری درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے سرمائے کی قلت دور کرنے اور معاشی ترقی کیلئے شرح سود میں کمی کی توقع تھی۔ جنید نقی نے مزید کہا کہ شرح سود کو بہتر بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد کرے تاکہ انڈسٹری خاص طور پر ایکسپورٹ انڈسٹری کو اس کا فائدہ پہنچے۔